19 مئی ، 2013
لاہور…تحریک انصاف کے رہنماوٴں کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کے چھ حلقوں میں دوبارہ گنتی کرائی جائے ، اگر یہ مطالبہ نہ مانا گیا تو احتجاجی تحریک چلائیں گے۔ لاہورمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنماوٴں حامد خاں ، اعجازچودھری اور ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ 11مئی کے الیکشن میں سب سے زیادہ دھاندلی کی گئی ، نوازشریف نے صرف 15فیصد گنتی کے بعد خود کوفاتح قراردے دیا ، اُن کا کہناتھاکہ این اے 57اٹک ، این اے 122لاہور، ین اے 125 لاہور، این اے 110سیالکوٹ ، این اے 154لودھراں اوراین اے 239 کراچی میں دوبارہ گنتی کرائی جائے ورنہ احتجاجی تحریک چلائیں گے۔ انکا کہناتھاکہ 21مئی کو تمام ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں اور24مئی کو اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے باہر دھرنا دیں گے۔