پاکستان
20 مئی ، 2013

کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ سے تین افراد جاں بحق

 کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ سے تین افراد جاں بحق

کراچی… کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ سے تین افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق اورنگی ٹاوٴن کے علاقے میں اقبال مارکیٹ کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 42 سالہ محمد جمال جاں بحق ہوگیا۔ کھوکھرا پار میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے مہتاب نامی شخص کو قتل کردیا۔ دوسری جانب شارع فیصل پر فلک ناز اپارٹمنٹس کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا،مقتول کی شناخت 38 سالہ خالد محمود کے نام سے ہوئی ہے،تینوں لاشوں کو پولیس نے کارروائی کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :