پاکستان
20 مئی ، 2013

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان

اسلام آباد…محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ گرمی کی موجودہ لہر آئندہ چند روز تک جاری رہے گی۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔تاہم مالا کنڈ ڈویژن میں چند ایک مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہوئی۔ملک کے اکثر میدانی علاقے گرمی کی لہر کے زیر اثر ہیں۔

مزید خبریں :