پاکستان
20 مئی ، 2013

نگران دور حکومت میں اہم عہدوں پرتقرریاں و تبادلے عدالت میں چیلنج

نگران دور حکومت میں اہم عہدوں پرتقرریاں و تبادلے عدالت میں چیلنج

اسلام آباد…نگران دور حکومت میں اہم عہدوں پرتقرریوں کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ، درخواست گزار خواجہ آصف کہتے ہیں کہ نگران حکومت نے مینڈیٹ سے تجاوز کیا، تقرریاں منسوخ کی جائیں۔مسلم لیگ ن کے رہ نما خواجہ آصف نے سپریم کورٹ میں تقرریوں کو چیلنج کیا ۔چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی، چیئرمین نیپرا، ایم ڈی سوئی سدرن ، ایم ڈی سوئی ناردرن ، ایم ڈی پاکستان منرل ، چیئرمین نیشنل فرٹیلائزر، ایم ڈی اوجی ڈی سی ، چیئرمین اسٹیٹ لائف ، چیئرمین پی ٹی ڈی سی ، چیئرمین ساوفٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ ، ڈی جی ایف آئی اے کی تقرری سمیت پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن میں تقرریوں اور تبادلوں کو چیلنج کیا گیا ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نگران و فاقی حکومت کو ان تقرریوں کا اختیار نہیں، تقرریوں کو غیر آئینی اور غیر قانونی قراردیتے ہوئے کالعدم قرار دیا جائے۔درخواست میں فیڈریشن آف پاکستان اور نگران وزیراعظم کو فریق بنایا گیا ہے۔

مزید خبریں :