پاکستان
20 مئی ، 2013

باجوڑایجنسی میں پولیوٹیم پر فائرنگ ،حفاظت پر مامور لیویز اہلکار جاں بحق

باجوڑایجنسی میں پولیوٹیم پر فائرنگ ،حفاظت پر مامور لیویز اہلکار جاں بحق

باجوڑ…باجوڑایجنسی میں نامعلوم افراد نے پولیوٹیم پر فائرنگ کردی، گولیاں لگنے سے ٹیم کی حفاظت پر مامور لیویزفورس کا ایک اہلکار جاں بحق ہوگیا۔لیویزفورس ذرائع کے مطابق پولیوٹیم پرفائرنگ کاواقعہ باجوڑایجنسی کی تحصیل ماموند میں پیش آیا، جہاں کلان کے علاقے میں انسداد پولیو مہم جاری تھی کہ اس دوران نامعلوم افراد نے پولیوٹیم پر فائرنگ کردی، گولیاں لگنے سے پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور لیویز فورس کا ایک اہلکار جاں بحق ہوگیا،فائرنگ کے بعد بھی پولیوٹیم کی جانب سے انسدادپولیومہم جاری ہے،سیکیورٹی انتظامات سخت کردیے گئے،ملزمان کی گرفتاری کے علاقے میں سرچ آپریشن بھی شروع کردیا گیا ہے۔

مزید خبریں :