پاکستان
20 مئی ، 2013

احتجاج کا اعلان، کراچی پریس کلب کے اطراف کی سٹرکیں بند

احتجاج کا اعلان، کراچی پریس کلب کے اطراف کی سٹرکیں بند

کراچی…کراچی میں مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے احتجاجی مظاہروں کے اعلان کے باعث گورنر ہاوٴس اور کراچی پریس کلب کے اطراف کی سٹرکوں کو بند کردیا گیا ہے۔کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے دوپہر 3 بجے کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ کا اعلان کیا گیا ہے،جبکہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے بھی شام 5 بجے کراچی پریس کلب پر ہی احتجاجی مظاہرے کا اعلان کیا گیا ہے۔ کراچی پولیس کی جانب سے گورنر ہاوٴس اور کراچی پریس کلب کے اطراف کی سڑکوں کو رکاوٹیں کھڑی کرکے بند کردیا گیا ہے،تاہم پولیس کی اضافی نفری کو فی الحال تعینات نہیں کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :