20 مئی ، 2013
اسلام آباد…سینیٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ ملکی تاریخ میں دھاندلی کی اتنی شکایات نہیں آئیں جس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی، انتخابات کے نتائج سے کوئی جماعت مطمئن نہیں ہے ۔ الیکشن کمیشن اسلام آباد کے باہر میڈیا سے گفت گو کرتے ہو ئے بابر اعوان نے مطالبہ کیا کہ دھاندلی کے معاملے پر کمیشن بنایا جائے تاکہ حقائق سامنے آسکیں۔