پاکستان
20 مئی ، 2013

کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات ، 6 افراد جاں بحق

کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات ، 6 افراد جاں بحق

کراچی…کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق محکمہ موسمیات کے قریب دوگرپوں میں فائرنگ کے نتیجے میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ مقتول کی شناخت قاسم چانڈیو کے نام سے ہوئی ہے۔ فائرنگ کے باعث صفورہ چورنگی پر ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئیہے جبکہ بازار اور دکانیں بھی بند ہوگئیں۔ نیو چالی کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ اس سے قبل اورنگی ٹاوٴن کے علاقے میں اقبال مارکیٹ کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 42 سالہ محمد جمال جاں بحق ہوگیا، کھوکھرا پار میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے مہتاب نامی شخص کو قتل کردیا، دوسری جانب شارع فیصل پر فلک ناز اپارٹمنٹس کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا،مقتول کی شناخت 38 سالہ خالد محمود کے نام سے ہوئی ہے۔

مزید خبریں :