پاکستان
20 مئی ، 2013

شاہ رخ کی عمر کا تعین، اسناد اور پاسپورٹ کوبھی مدنظر رکھا جائے،عدالت

شاہ رخ کی عمر کا تعین، اسناد اور پاسپورٹ کوبھی مدنظر رکھا جائے،عدالت

کراچی…سندھ ہائی کور ٹ نے شاہ رخ جتوئی کی عمر کے تعین سے متعلق درخواست پر ٹرائل کورٹ کومیڈیکل بورڈ کی رپورٹ کے ساتھ دیگر ذرائع سے عمر کے تعین کا جائزہ لے کر فیصلہ کرنے کا حکم دیا ہے۔جسٹس مقبول باقر پر مشتمل دو رکنی بنچ نے شاہ رخ جتوئی کی عمر کے دوبارہ تعین سے متعلق درخواست کی سماعت کی۔ عدالت میں اخترحسین ایڈوکیٹ نے دلائل میں کہا کہ عمر کا تعین صرف میڈیکل بورڈ کا اختیار نہیں ، تعلیمی اسناد، پاسپورٹ اور دیگر رکارڈ سے تصدیق کی جانی چاہیے۔عدالت نے ٹرائل کورٹ کو حکم دیا کہ نادرا، پاسپورٹ ، تعلیمی اسناد اور میڈیکل بورڈ کی رپورٹ کی روشنی میں عمر کے تعین میں مدنظر رکھا جائے اور حتمی دلائل کے بعد فیصلہ دیا جائے۔

مزید خبریں :