08 مارچ ، 2012
کراچی… نوے کی دہائی میں سیات دانوں میں تقسیم کی گئی رقوم کے عینی شاہد سامنے آگئے ہیں ،کرنل ریٹائرڈ میر اکبر علی خان کا کہنا ہے کہ وہ تین سیاست دانوں کو دی گئی رقوم کے عینی شاہد ہیں، اور یہ رقوم جب سیاست دانوں کو دی گئیں وہ خود وہاں پر موجود تھے، ان سیاست دانوں میں غلام مصطفی جتوئی، پیر پگارا اور الطاف حسین شامل ہیں تاہم ان کا کہنا ہے کہ الطاف حسین نے رقم لینے سے انکار کر دیا تھا۔کرنل ریٹائرڈ میر اکبر علی کا کہنا ہے کہ غلام مصطفی جتوئی کو جتوئی ہاؤس ڈیفنس کراچی میں اور پیر پگارا کو کنگری ہاؤس میں رقوم دی گئیں۔کرنل اکبر نے مزید انکشاف کیاہے کہ ملٹری انٹیلی جنس کے بریگیڈیئر سعید رقوم تقسیم کرنے کے ذمہ دار تھے اور وہ ہی تمام اکاؤنٹس سنبھالتے تھے ۔