21 مئی ، 2013
اسلام آباد…نگراں وفاقی وزیر اطلاعات عارف نظامی نے کہاہے کہ پاک چین تعلقات کو مزید وسعت دی جائیگی، چین کے وزیراعظم کے دورہ پاکستان کے دوران معاشی تعاون کے کئی سمجھوتوں پر دستخط کئے جائیں گے۔وزارت اطلاعات اسلام آباد میں چین کے صوبے کاشغر کے تجارتی وفد نے نگراں وفاقی وزیر اطلاعات عارف نظامی سے ملاقات کی اور پاک چین تعلقات سمیت باہمی تجارتی روابط پر بات چیت کی۔ نگراں وفاقی وزیر اطلاعات عارف نظامی نے کہاکہ پاک چین دوستی سدا بہار ہے ، دونوں طرف کے میڈیا نے باہمی تعلقات اور تجارتی فروغ کیلئے اہم کردار ادا کیا ہے ۔