18 جنوری ، 2012
کراچی…ملیر بار کے رکن ملک محمد صادق ایڈوکیٹ کے قتل کے سوگ میں آج کراچی بھر میں عدالتوں میں کام جزوی طور پر بند رہا۔ملک محمد صادق پر گزشتہ روز حب کے علاقے میں قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا جس میں وہ شدید زخمی ہوگئے تھے،بعد میں ان زخموں کی تاب نہ لاکر وہ انتقال کرگئے۔ آج ملیر بار ایسوسی ایشن، کراچی بار ایسوسی ایشن اور سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی اپیل پر ان عدالتوں میں کام بند ہے ،صرف فوری اہمیت کے مقدمات کی سماعت ہوئی۔