22 مئی ، 2013
چار سدہ… خیبر پختونخوا کے سابق وزیر ارشد عبداللہ کی عبوری ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد کر دی گئی جس کے بعد انہیں اٹھارہ ساتھیوں سمیت عدالت کے احاطے سے گرفتار کر لیا گیا ۔ سابق وزیر ارشد عبداللہ کو5مقدمات کا سامنا ہے جس میں ایک مقدمہ ارشدعبداللہ کیخلاف تھاناچارسدہ سٹی میں کار سرکارمیں مداخلت کامقدمہ بھی درج ہے جس پر انہوں نے عبوری ضمانت لی ہو ئی تھی تاہم آج عبوری ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد ہو نے پر انہیں احاطہ عدالت سے گرفتار کر لیا گیا ۔ارشدعبداللہ نے اے این پی کے ٹکٹ پر پی کے 18 سے انتخاب میں حصہ لیا تھا۔