22 مئی ، 2013
اسلام آباد…آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کہا ہے کہ الیکشن کے بارے میں خدشات تو بہت تھے تاہم انتخابات میں بلا شبہ گمراہ کن اقلیت کو شکست ہوئی ہے۔یہ بات انہوں نے ایوان صدر میں چینی وزیراعظم کے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانے کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ ایک صحافی نے آرمی چیف سے کہا کہ آپ کی 30 اپریل کی تقریر نے انتخابات کے بارے میں خدشات ختم کیے، آرمی چیف نے کہا کہ الیکشن کے بارے میں خدشات تو بہت تھے، صحافی نے آرمی چیف سے کہا ، آپ کی دوسری تقریر میں گمراہ کن اقلیت کو شکست دینے کی بات کی گئی،جس پر آرمی چیف نے کہا کہ بلاشبہ گمراہ کن اقلیت کو شکست ہوئی ہے۔