پاکستان
22 مئی ، 2013

متحدہ قومی موومنٹ والے ہمارے بھائی ہیں،آغا سراج درانی

متحدہ قومی موومنٹ والے ہمارے بھائی ہیں،آغا سراج درانی

کراچی…پیپلز پارٹی کے رہنما آغا سراج درانی کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم والے ہمارے بھائی ہیں ماضی میں سا تھ تھے،اب بھی ان کا حق ہیکہ ہمارے ساتھ چلیں۔ پیپلز پارٹی میڈیا سیل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سراج درانی کاکہنا تھا کہ پیپلز پارٹی تانکہ پارٹی نہیں ہے ،ہمارے فیصلے مشاورت سے کیے جاتے ہیں تاہم سندھ کے نئے وزیر اعلیٰ کے بارے میں حتمی فیصلہ صدر زرداری کریں گے ،ایک سوال پرآغا سراج درانی نے کہا کہ سندھ میں لوکل گورنمنٹ آرڈیننس 1979 چل رہا ہے ،سندھ کے مفاد میں کسی سے بھی مزاکرات کے لیے تیار ہیں،پیپلز پارٹی 6 ماہ میں بلدیاتی الیکشن کر واسکتی ہے۔

مزید خبریں :