پاکستان
22 مئی ، 2013

قومی وصوبائی اسمبلی 49آزادارکان مسلم لیگ ن میں شامل

قومی وصوبائی اسمبلی 49آزادارکان مسلم لیگ ن میں شامل

لاہور…آزادحیثیت میں عام انتخابات جیتنے والے قومی اورصوبائی اسمبلیوں کے49 ارکان نے الیکشن کمشنر پنجاب کے سامنے پیش ہوکر مسلم لیگ ن میں شمولیت کے حلف نامے جمع کرا دیئے ۔آزادحیثیت میں پنجاب کے مختلف حلقوں سے جیتنے والے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے49ارکان الیکشن کمشنر پنجاب محبوب انور کے سامنے پیش ہوئے،انہوں نے حلف نامے جمع کرائے اور اعتراف کیا کہ وہ مسلم لیگ ن میں شامل ہوچکے ہیں۔اس موقع پر سابق ڈپٹی اسپیکرپنجاب اسمبلی رانا مشہود احمد خان بھی موجود تھے۔ مسلم لیگ ن میں شامل ہونے والے قومی اسمبلی کے13 آزاد ارکان میں سابق وزیرِ مملکت برائے امور خارجہ مخدوم خسروبختیار،سابق وزیرِ مملکت رضا حراج اور سابق وفاقی وزیر اویس لغاری بھی شامل ہیں،ان کے علاوہ صوبائی اسمبلی کے 36 ارکان نے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیارکی ہے۔

مزید خبریں :