پاکستان
22 مئی ، 2013

ایم کیوایم کی کراچی تنظیمی کمیٹی کے انچارج حماد صدیقی کی رکنیت ختم

ایم کیوایم کی کراچی تنظیمی کمیٹی کے انچارج حماد صدیقی کی رکنیت ختم

کراچی…ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے کراچی تنظیمی کمیٹی کے انچارج حماد صدیقی کی بنیادی رکنیت فوری طور پر ختم کردی ہے اور کہا ہے کہ ذمہ داران وکارکنان حماد صدیقی سے بالواسطہ یا بلا واسطہ رابطہ نہ رکھیں۔ اعلامیے کے مطابق ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی ہدایت پر رابطہ کمیٹی اس نتیجہ پر پہنچی ہے کہ کراچی تنظیمی کمیٹی کے انچارج حماد صدیقی نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کی ۔اس لیے حماد صدیقی کی بنیادی رکنیت فوری طور پر ختم کر تے ہوئے کارکنان کو ہدایت کی ہے کہ وہ ان سے بالواسطہ یا بلا واسطہ رابطہ نہ رکھیں،اعلامیے کے مطابق خلاف ورزی کے مرتکب کارکنوں کے خلاف بھی تنظیمی نظم وضبط کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

مزید خبریں :