22 مئی ، 2013
اسلام آباد…الیکشن کمیشن نے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے 849ارکان میں سے 808کی کامیابی کے نوٹی فکیشن جاری کر دیئے ہیں۔آزاد ارکان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی پارٹی وابستگی کا حلف نامہ اگلے تین روز میں جمع کرا دیں۔ الیکشن کمیشن نے 808ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کی کامیابی کے حتمی نوٹی فکیشن جاری کر دیئے جبکہ 41ارکان کا نوٹی فکیشن تاحال جاری نہیں کیا گیا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق ان 41ارکان میں سے کچھ کے انتخابی اخراجات کی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں اور کچھ کے کیسز زیر التواء ہیں۔