22 مئی ، 2013
پشاور…قومی اسمبلی کے حلقے 37 میں مبینہ دھاندلی کے خلاف ووٹرز نے پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ حلقے میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کرائی جائے۔پلے کارڈ لئے مظاہرین پشاور پریس کلب کے سامنے جمع ہوئے اور پولیٹیکل انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی۔مظاہرین کے مطابق پولیٹیکل انتظامیہ نے پاڑا چنار کے 8 پولنگ ااسٹیشنز پر خواتین کو ووٹ کے حق سے محروم رکھا اور دھاندلی کی گئی۔ان کا کہنا تھا کہ رات 3 بجے تک موصولہ نتائج کے مطابق فاتح امیدوار جوہزاروں ووٹ کے لیڈ پر تھاکی شکست کا علان کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ اس حوالیسے الیکشن کمیشن کو آگاہ کیا گیا لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ قومی اسمبلی کے حلقہ 37 پر دوبارہ انتخابات کرائے جائیں۔