پاکستان
22 مئی ، 2013

لاہور:تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اسپتال سے گھر منتقل

لاہور:تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اسپتال سے گھر منتقل

لاہور…تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اسپتال سے گھرمنتقل ہوگئے،وہ3 دن تک زمان پارک میں اپنی رہائش گاہ پرقیام کریں گے،جس کے بعد اسلام آباد روانہ ہو جائیں گے ،ڈاکٹروں نے عمران کو آرام کا مشورہ دیا ہے تاہم وہ محدودپیمانے پر سیاسی سرگرمیاں شروع کر سکتے ہیں۔تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان7مئی کی شام انتخابی مہم کے دوران غالب مارکیٹ میں لفٹر سے گر کر زخمی ہو گئے تھے،انہیں سر،کمر اور ریڑھ کی ہڈی پر زخم آئے ،عمران خان 11مئی کو ووٹ بھی کاسٹ نہ کر سکے اور اسپتال کے بیڈ سے ہی انتخابی مہم کی نگرانی کرتے رہے۔عمران خان 15دن تک شوکت خانم کینسراسپتال میں زیرِعلاج رہے،ڈاکٹروں نے انہیں کمرکی اسپورٹ کیلئے خصوصی جیکٹ پہنائی،گردن کوسہارا دینے کیلئے کالر لگایا،جس کے بعد عمران خان نے اسپتال میں بغیرکسی سہارے کے چہل قدمی کی،سفید شلوار قمیص میں عمران خان نہ صرف تازہ دم بلکہ پہلے کی طرح پْرعزم دکھائی دے رہے تھے،ڈاکٹرز اْن کی صحت کے حوالے سے کافی خوش ہیں،تاہم انہوں نے انہیں ابھی آرام کا مشورہ دیا ہے۔

مزید خبریں :