پاکستان
22 مئی ، 2013

بہاول پور میں ایم پی اے کے بیٹے نے طالبہ کو گولی ماردی

بہاول پور میں ایم پی اے کے بیٹے نے طالبہ کو گولی ماردی

بہاول پور …بہاول پور میں نو منتخب ایم پی اے کے بیٹے نے فائرنگ کرکے اپنی دوست کو زخمی کردیا۔ ماڈل ٹاوٴن اے میں نجی اسکول کی نویں کلاس کی طالبہ چھٹی کے بعد اسکول سے باہر آئی تو نجی کالج کے طالب علم عبد اللہ نے اسے فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا اورموقع سے فرار ہوگیا۔ زخمی طالبہ کوبہاول وکٹوریا اسپتال منتقل کردیاگیاہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں میں دوستی تھی اور کچھ دنوں سے ان بن چل رہی تھی۔ واقعے کی مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ ملزم عبد اللہ مسلم لیگ ق کیایم پی اے ڈاکٹرمحمد افضل کا بیٹا ہے۔

مزید خبریں :