پاکستان
22 مئی ، 2013

این اے 46 کے21 پولنگ اسٹیشنز پر ری پولنگ 5جون کو ہوگی

این اے 46 کے21 پولنگ اسٹیشنز پر ری پولنگ 5جون کو ہوگی

پشاور…خیبر ایجنسی کے حلقہ این اے 46 کے 21 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ انتخابات 5جون کو ہوں گے۔خیبر ایجنسی کے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر مطہر زیب نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے ہدایات کے مطابق حلقہ این اے 46 کے 21 متنازعہ پولنگ اسٹیشنز پر 5جون کو دوبارہ انتخابات ہوں گے۔ تحصیل باڑہ میں امن وامان کے باعث پولنگ سٹینشز جمرود میں قائیم کئے جایں گے۔ مطہر زیب کے مطابق 36 پولنگ سٹینشز کے نتائیج کے مطابق آزاد امیدوار حمید اللہ جان آفریدی لیڈ پر ہے۔حلقہ این اے 46 میں ووٹرز لسٹوں میں بے قاعدگیاں اور الیکشن کے روز ہنگامہ آرائی کے باعث 21 پولنگ اسٹیشنز پر انتخابات ملتوی کر دی گئی تھی۔

مزید خبریں :