22 مئی ، 2013
لاہور…جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما سراج الحق نے کہا ہیکہ دہشت گردی اور بدامنی صرف ایک پارٹی کا مسئلہ نہیں پورے ملک کا مسئلہ ہے ، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کیلئے اُس وقت سب سے بڑا چیلنج دہشت گردی سے نمٹنا ہے۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے صوبہ خیبر پختونخواہ میں نامزد سینئر صوبائی وزیر سراج الحق کاکہناتھا کہ ایم ایم اے، اے این پی اور پیپلزپارٹی کی حکومتوں سے ہمیں سبق سیکھنا چاہیے۔سراج الحق نے کہا کہ دہشت گردی سے نبٹنے کیلئے جس حد تک ہو سکا وفاقی حکومت کی مدد کریں گے ،سراج الحق نے کہا کہ ہمیں دہشت گردی کے خلاف جنگ سے جتنی جلد ہو سکے علیحدہ ہو جانا چاہیے اور نیٹو فورسز کو واپسی کا راستہ ضرور دینا چاہیے۔