پاکستان
22 مئی ، 2013

حلقہ پی ایس 14 پی ایس 21 میں کامیابی کے نوٹی فکیشن روکنے کا حکم

 حلقہ پی ایس 14 پی ایس 21 میں کامیابی کے نوٹی فکیشن روکنے کا حکم

کراچی…سندھ ہائیکورٹ نے سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 14 اور پی ایس 21 کے کامیاب امیدواروں کے نوٹی فکیشن روکنے کا حکم جاری کرتے ہوئے مدعا علیہان کو 24مئی کیلئے نوٹس جاری کردیئے ہیں۔سندھ ہائیکورٹ میں جسٹس فیصل عرب نے پی ایس 14سے پیپلز پارٹی کے ناکام امیدوار کی درخواست کی سماعت ہوئی۔درخواست گزار سردار مقیم کھوسو نے دھاندلی کا الزام عائد کر کے مسلم لیگ ن کے کامیاب امیدوار محمد اسلم ابڑوکی کامیابی کا نوٹی فکیشن جاری ہونے سے روکنے کی استدعا کی۔دوسری جانب پی ایس 21 نوشہرو فیروز سے نیشنل پیپلزپارٹی کے امیدوار ابرار شاہ نے پیپلزپارٹی کے کامیاب امیدوار سرفراز شاہ کے خلاف دائر درخواست میں موقف اختیار کیا انتخابات کے نتائج تبدیل کئے گئے عدالت نے پی ایس 14 اور پی ایس 21 پر وکلاء کے دلائل سننے کے بعد الیکشن کمیشن کو کامیابی کے نوٹی فکیشن جاری کرنے سے روکتے ہوئے الیکشن کمیشن ،ریٹرننگ آفیسر اور کامیاب امیدواروں کو 24 مئی کیلئے نوٹس جاری کردیئے ہیں۔

مزید خبریں :