پاکستان
22 مئی ، 2013

نگراں حکومت کا کردار صرف غیر جانبدار انتظامیہ کا تھا، نجم سیٹھی

نگراں حکومت کا کردار صرف غیر جانبدار انتظامیہ کا تھا، نجم سیٹھی

اسلام آباد … نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ نگراں حکومت کا کردار صرف غیر جانبدار انتظامیہ کا تھا، پولنگ کے حوالے سے کسی شکایت پر الیکشن کمیشن ہی جواب دے سکتا ہے۔ وزیر اعلیٰ کی تنخواہ بہت کم ہوتی ہے، اب اس تنخواہ پر کام نہیں کر سکتا۔ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نجم سیٹھی نے کہا کہ پنجاب کے 45 ہزار پولنگ اسٹیشنز میں سے صرف 5 میں گڑبڑ کے الزامات لگے، تحریک انصاف نے 75 فیصد ووٹ پنجاب سے ہی حاصل کئے، میڈیا کی تنقید کی وجہ سے الیکشن کمیشن میں بھی اصلاحات آئیں گی۔ نجم سیٹھی نے کہا کہ لاہور کے ایل ڈی اے پلازہ میں آتشزدگی پر انکوائری رپورٹ تیار ہو گئی ہے جسے پبلک کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ نگراں وزیراعلیٰ بنا تو آصف زرداری اور نواز شریف نے کہا کہ اب پتا لگے گا کہ میڈیا آپ کے ساتھ کیا کرتا ہے اور پھر کچھ دوستوں نے حساس کاغذات کی فوٹو کاپی کرانے سمیت مختلف الزامات لگائے جس پر دکھ ہوا۔ ایک موقع پر نجم سیٹھی نے صحافیوں سے پوچھا کیا آپ کو معلوم ہے کہ وزیراعلیٰ کی تنخواہ کتنی ہوتی ہے؟ واپس جانے کی کوئی اور وجہ نہ بھی ہو، اب کم از کم اس تنخواہ پر کام کرنے کو تیار نہیں ہوں۔

مزید خبریں :