22 مئی ، 2013
اسلام آباد…امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے کہا ہے کہ طالبان سے مذاکرات پاکستانی حکومت کی صوابدید ہے، انتخابات میں غیر جمہوری قوتوں کو شکست ہوئی۔ایوان صدر میں چینی وزیراعظم کے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانہ کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے امریکی سفیر نے کہا کہ پاکستان میں انتخابات کا انعقاد بہت بڑی کامیابی ہے ، غیر جمہوری قوتوں کو شکست ہوئی اور انتخابات میں تاریخی ٹرن آوٴٹ رہا۔ امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ طالبان سے مذاکرات پاکستانی حکومت کی صوابدید ہے۔