پاکستان
22 مئی ، 2013

میاں نواز شریف نے حلف برداری کے لیے شیروانی سلوالی

میاں نواز شریف نے حلف برداری کے لیے شیروانی سلوالی

لاہور… نئے لباس تو سبھی سلواتے ہیں ،، مگر ایک لباس ایسا بھی ہے جو اقتدار کی مسند سنبھالنے کیلیے سلوایا جاتا ہے۔ اس لباس کو شیروانی کے نام سے جانا جاتا ہے۔ میاں نوازشریف نے تیسری بار وزارتِ عظمٰی کا منصب سنبھالنے کیلئے خصوصی شیروانی تیار کرا لی ہے ۔ لاہور کی شادمان مارکیٹ، چھوٹی سی دکان میں بیٹھے ٹیلر ماسٹر خالد جاوید کی سلائی مشین کئی دہائیوں سے میاں فیملی کے ملبوسات تیار کر رہی ہے۔ ان دنوں بھی خالد جاوید نواز شریف کیلئے خصوصی شیروانی تیار کرر ہے ہیں ، جسے وہ وزارت عظمی ٰ کا حلف لینے کی تقریب میں زیب تن کرینگے۔ سلائی تو زیادہ نہ ہو گی مگر کپڑا بہت قیمتی ہے۔ خالد جاوید کا کہنا ہے کہ میں نوازشریف کے لیے یہ شیروانی سی رہا ہوں جو انہوں نے حلف برداری کی تقریب میں پہننی ہے۔ امید ہے کہ یہ شیروانی میاں صاحب کو پسند آئے گی اور دیکھنے والوں کو بھی۔ نوازشریف کیلئے خلعت فاخرہ تیار کر نے والے کاری گر کا کہنا ہے کہ نومنتخب وزیراعظم کا لباس تیار کرنا کسی اعزاز سے کم نہیں ۔ میں صرف میاں صاحب کپڑے سیتا ہوں، کسی اور کے نہیں، اب ان سے بھی اوپر کو ئی شخصیت آجائے تو شاید ان کے لیے سی لوں۔ وزارت عظمٰی کا حلف اٹھانے کے لیے پہلے دوبار سلوائی جانے والی شیروانیاں اب نہ جانے کہاں ہو ہونگی ،میاں نواز شریف کے تیسری بار وزیراعظم بننے کے لیے نئی شیروانی سلوالی گئی ہے۔

مزید خبریں :