پاکستان
22 مئی ، 2013

کوئٹہ میں بیکری پر دستی بم حملہ،خاتون سمیت پانچ افراد زخمی

کوئٹہ میں بیکری پر دستی بم حملہ،خاتون سمیت پانچ افراد زخمی

کوئٹہ…کوئٹہ کے علاقے میر احمد خان روڈ پر بیکری پر دستی بم سے حملہ کیا گیا ۔ایک خاتون سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے جبکہ سوئی میں بھی گھر پر دستی بم حملہ کیا گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے میر احمد خان روڈ پر ایک بیکری پر دستی بم پھینکا جو زوردار دھماکہ سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں وہاں کام کرنے والے چار افراد، اکرم،محمد عارف،امتیاز احمد اور محمد زبیر جبکہ ایک راہ گیر خاتون مہوش زخمی ہوگئی ۔زخمیوں کو طبی امداد کیلئے سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی کی محمد کالونی میں نامعلوم افراد نے گھر پر دستی بم کا حملہ کیا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

مزید خبریں :