پاکستان
22 مئی ، 2013

ایس او ایس ویلیج میں بچوں کو انگریزی سکھانے کی لیبارٹری کا افتتاح

ایس او ایس ویلیج میں بچوں کو انگریزی سکھانے کی لیبارٹری کا افتتاح

اسلام آباد…ایس او ایس ویلیج اسلام آباد میں بے سہارا بچوں کو انگریزی زبان سکھانے کی لیبارٹری کا افتتاح کر دیا گیا ، امریکی سفیر رچرڈ اولسن کہتے ہیں کہ انگلش سیکھ کر ان بچوں کے لیے اعلی ٰتعلیم اور نوکری حاصل کرنے کے مواقع بڑھ جائیں گے۔ ایس او ایس ویلیج میں امریکی سفیر کے فنڈ سے تعمیر کردہ انگریزی سیکھنے کی لیب کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔ لیب میں 23 کمپیوٹر ہیں جن میں انگریزی زبان سیکھنے کا خصوصی سافٹ وئیر لگایا گیا ہے۔ایس او ایس ویلیچ میں موجود بچے اور ان کی نگہبان والدہ اس سہولت سے فائدہ حاصل کریں گی۔ پاکستان میں امریکہ کے سفیر رچرڈ اولسن نے لیب کا افتتاح کیا۔ رچرڈ اولسن کا کہنا ہے کہ اِس سے بچوں کو انگریزی زبان بہتر کرنے میں معاونت ملے گی، اور وہ مستقبل میں اعلیٰ تعلیم اور بہتر ملازمت حا صل کر پائیں گے۔لیب میں ایس او ایس کے طالب عملوں نے انگریزی زبان کے الفاظ سیکھنے، تلفظ اور گرائمر بہتر کرنے کی مشقیں شروع کر دی ہیں۔ایس او ایس کے بچوں کو یقین ہے کہ ان کی انگریزی زبان بہتر ہو گئی تو وہ دنیا میں جاری مقابلے کی دوڑ میں شامل ہونے کے اہل ہو جائیں گے۔

مزید خبریں :