پاکستان
22 مئی ، 2013

بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی تیاریاں،وزارت قانون سے آراء طلب

 بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی تیاریاں،وزارت قانون سے آراء طلب

اسلام آباد…ملک بھر میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی تیاریاں شروع ہو گئیں ، وزارت پانی وبجلی کے حکام کا کہنا ہے کہ بجلی کی فی یونٹ سبسڈی 5روپے سے تجاوز کر گئی ہے اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کیلئے قانونی رائے کیلئے معاملہ وزارت قانون کو بھیج دیا گیا ، وزارت پانی وبجلی کے حکام کے مطابق ملک بھر میں بجلی پر فی یونٹ سبسڈی جو 3روپے دو پیسے نیپرا کے نئے ٹیرف اسٹرکچر کے مطابق بڑھ کر 5روپے 12پیسے ہو چکی ہے ،ذرائع کے مطابق بجلی کا فی یونٹ جو اوسطا ًحکومت کو 11روپے میں پڑتا تھا اسکی نئی قیمت 14روپے تک پہنچ چکی ہے جبکہ صارفین کو یہ 8روپے 88پیسے فی یونٹ کے حساب سے فروخت کیا جا تا ،ذرائع کے مطابق نیپرا نے پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے سوا ملک بھر کی تمام بجلی تقسیم کمپنیوں کا ٹیرف وزارت پانی و بجلی کو بھیج دیا ، جس پر وزارت پانی وبجلی نے وزارت قانون سے رائے مانگی ہے کہ کیا پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے ٹیرف تعیناتی کے بغیر ملک بھر میں بجلی قیمت بڑھائی جا سکتی ہے یا نہیں ،ذرائع کے مطابق پشاور ہائی کورٹ نے پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے ٹیرف میں اضافے سے روک رکھا ہے۔

مزید خبریں :