پاکستان
09 مارچ ، 2012

چمن میں شرپسندوں کے خلاف فورسز کی کارروائی،متعدد زخمی

چمن میں شرپسندوں کے خلاف فورسز کی کارروائی،متعدد زخمی

چمن… چمن میں شرپسندوں کے خلاف فورسز کی کارروائی جاری ہے۔فائرنگ کے تبادلے میں 2اہلکاروں سمیت 6افراد زخمی ہوگئے ہیں۔لیویز ذرائع کے مطابق میزئی اڈہ میں شر پسندوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے مختلف علاقوں کا محاصرہ کرلیا ہے۔کارروائی کے دوران فورسز اور شر پسندوں میں فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے جس سے 2سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 6افراد زخمی ہوگئے ہیں۔زخمیوں کو کوئٹہ منتقل کردیاگیا ہے۔کارروائی کی وجہ سے کوئٹہ چمن شاہراہ پر ٹریفک معطل ہے۔

مزید خبریں :