پاکستان
09 مارچ ، 2012

آئی ایس آئی کی سیاستدانوں میں رقوم کی تقسیم ، سماعت آج پھر ہوگی

آئی ایس آئی کی سیاستدانوں میں رقوم کی تقسیم ، سماعت آج پھر ہوگی

اسلام آباد… سیاستدانوں میں آئی ایس آئی کی جانب سے کروڑوں روپے کی رقم بانٹے جانے کے خلاف اصغر خان کی جانب سے دائر درخواست پر کیس کی سماعت سپریم کورٹ میں آج پھر ہوگی۔ کیس میں گذشتہ روز ہونے والی سماعت میں مہران بنک اسکینڈل کے کردار ، سابق سربراہ بنک یونس حبیب نے کہاہے کہ 1990ء میں آئی جے آئی کی تشکیل کیلئے ، رقوم کی تقسیم آئی ایس آئی اور یوسف ایڈووکیٹ نامی شخص نے کی ۔ ضعیفی کی عمر میں وہیل چیئر پر سپریم کورٹ آنے والے یونس حبیب نے میڈیا سے گفت گو میں کہاکہ انہوں نے نوازشریف کو 35 لاکھ روپے دئے تھے ، آصف جمشید نے ایک بار شہباز شریف کو 25 لاکھ روپے دئے، الطاف حسین کو یوسف ایڈووکیٹ نے 20 ملین روپے رقم دی تھی، اسکینڈل کی کل رقم تقریبا ڈیڑھ ارب روپے ہونے جبکہ سیاست دانوں میں 35 کروڑ تقسیم ہونے کے سوال پر یونس حبیب نے کہاکہ جو بنک اکاوٴنٹ کھولے گئے ان کو محفوظ بنانے کئے لئے باقی رقم کی سرمایہ کاری کی گئی تھی۔الطاف حسین، پیر پگارا ، شہباز شریف سمیت دیگر افراد نے ان الزامات کی تردید کی ہے۔

مزید خبریں :