پاکستان
23 مئی ، 2013

تھرمل اورہائیڈل شعبے میں پاکستان سے تعاون جاری ہے، فرانسیسی سفیر

اسلام آباد…پاکستان میں تعینات فرانسیسی سفیر فلپ تھیبونے کہا ہے کہ بجلی بحران کے خاتمے کے لئے تھرمل اور ہائیڈل شعبے میں پاکستان سے بھرپور تعاون کررہے ہیں فرانسیسی سفیرفلپ تھیبو نے ان خیالات کا اظہار پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن کے دورے پر کیا۔ انہوں نے طلبا و طالبات کے تیار کردہ دلکش ملبوسات،زیورات،جوتوں اور بیگز کی نمائش دیکھی اور انکی کاوشوں کو سراہا۔ فرانسیسی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں انتخابات کا انعقاد خوش آئند ہے ،یورپی ممالک پاکستان کے ساتھ تجارت بڑھانے کے خواہش مند ہیں۔

مزید خبریں :