23 مئی ، 2013
لاہور…نگران وزیراعلیٰ پنجاب نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ نئے وزیراعظم میاں نواز شریف پاکستان اور بھارت کے پرامن تعلقات کو بڑھانے کے لئے پرعزم ہیں، جو خوش آئند بات ہے۔ فرنچ سنٹر لاہور میں جرمن فرانس دوستی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ تمام سیاسی جماعتیں پاکستان اور بھارت کے درمیان پائیدار امن کے قیام کیلئے ایک پلیٹ فارم پر اکٹھی ہیں۔ میاں نواز شریف دونوں ملکوں کے درمیان تجارت اور معیشت کو بڑھانا چاہتے ہیں۔ نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان امن کے حوالے سے ماحول کافی پر امید ہے۔