23 مئی ، 2013
پشاور…پشاور صدر میں واقع ایک کمرشل پلازہ میں آگ لگ گئی فائر ٹینڈرزنے ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعدآگ پر قابو پالیا۔آتشزدگی سے آٹھ دکانیں تباہ ہوگئیں۔ پشاور صدر کے مصروف کمرشل پلازہ (ٹائم سنٹر) کی بالائی منزل میں اچانک آگ لگ گئی۔ یہاں بیس سے زیادہ موبائل فون فروخت کرنے والوں کی کیبن نما دکانیں تھیں۔آتشزدگی سے آٹھ دکانوں کو نقصان پہنچا۔آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری منزل کولپیٹ میں لے لیا۔ فائر ٹینڈر ز نے ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعدآگ پر قابو پالیا۔ آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جاتی ہے۔ ڈپٹی کمشنر پشاور جاوید مروت امدادی کارروائیوں کی خود نگرانی کرتے رہے۔