پاکستان
23 مئی ، 2013

پاکستانی عوام جفا کش ، محنتی اور ملکی ترقی کا حوصلہ رکھتے ہیں، ثروت اعجاز قادری

کراچی … سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام جفاکش اور محنتی ہیں اور پیٹ پر پتھر باندھ کر بھی ملک کو ترقی کی جانب گامزن کرنے کا حوصلہ رکھتے ہیں۔ سنی تحریک کے اعلامیہ کے مطابق سربراہ سنی تحریک نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملک کی نئی قیادت آئین و قانون کی پاسداری کو یقینی بنائے اور جرائم کو جڑ سے ختم کرے، موجود حالات میں امید ہے کہ اپوزیشن مثبت کردار ادا کرے گی، ملک کی نئی حکومت عوام کے مسائل کے حل اور چیلنجز سے مقابلہ کرنے کیلئے تمام ترصلاحیتوں کو بروئے کا رلائے۔

مزید خبریں :