09 مارچ ، 2012
صوابی … صوابی میں گورنمنٹ گرلز کالج میں رات گئے دو بم دھماکے ہوئے جس سے عمارت کو نقصان پہنچا۔پولیس کے مطابق ٹوپی میں ایف ای ایف گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج میں رات گئے 2 دھماکے ہوئے۔ دونوں بم دیسی ساختہ تھے۔دھماکوں سے عمارت کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔پولیس نے واقعہ کی تفتیش شروع کردی ہے۔