پاکستان
09 مارچ ، 2012

اصغر خان کیس کی سماعت، اسلم بیگ کے جواب کی سخت سرزنش

اصغر خان کیس کی سماعت، اسلم بیگ کے جواب کی سخت سرزنش

اسلام آباد… سیاستدانوں میں آئی ایس آئی کی جانب سے کروڑوں روپے کی رقم بانٹے جانے کے خلاف اصغر خان کی جانب سے دائر درخواست پر کیس کی سماعت سپریم کورٹ میں جاری ہے اور چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ سماعت کررہا ہے۔ سماعت شروع ہو نے کے موقع پر کمرہ عدالت میں سابق آرمی چیف جنرل (ر)اسلم بیگ ، سابق آئی ایس آئی چیف لیفٹننٹ جنرل (ر)اسد درانی اور مہران بینک کے سابق سربراہ یونس حبیب بھی موجود ہیں۔ یونس حبیب کے بیان پر سابق آرمی چیف اسلم بیگ کا جوابی بیان داخل کر ا دیا گیا ہے۔ چیف جسٹس نے اسلم بیگ کے بیان کے ایک پیراگراف پر ان کے وکیل اکرم شیخ کی سرزنش کی اور اسے عدلیہ کی توہین قرار دیا۔چیف جسٹس نے اسلام بیگ سے کہا کہ وہ معافی مانگیں ورنہ ہم ان سے نمنٹ لیں گے۔ اس پر اسلم بیگ روسٹرم پر آگئے اور عدالت سے معافی مانگتے ہوئے پیرا گراف نمبر 14حذف کرنے کی استدعا کی اور تحریری معافی نامہ لکھ دیا۔ اصغر خان کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے اس موقع پر کہا کہ یہ پیراگراف عدلیہ کو بدنام کرنے کی کوشش ہے۔ اس موقع پر جسٹس خلجی عارف نے ریمارکس دیئے کہ اب بھی کچھ لوگ دوسروں کواپنے سے کم تر سمجھتے ہیں۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ آپ یہاں گولف کھیلنے آئے ہیں، عدالتوں کو مذاق بنا لیا ہے۔

مزید خبریں :