پاکستان
24 مئی ، 2013

امریکی سفیر اور بھارتی ہائی کمشنر کی نواز شریف سے ملاقاتیں

امریکی سفیر اور بھارتی ہائی کمشنر کی نواز شریف سے ملاقاتیں

لاہور…امریکی سفیر رچرڈ اولسن اور بھارتی ہائی کمشنر شرت سبھروال نے مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف سے رائے ونڈ میں الگ الگ ملاقات کی۔امریکی سفیر رچرڈ اولسن اور نواز شریف کی ملاقات میں پاک امریکا تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔انتخابات میں کامیابی کے بعد امریکی سفیر کی نوازشریف سے یہ دوسری ملاقات ہے۔اس سے پہلے بھارتی ہائی کمشنر شرت سبھروال نے نوازشریف سے ملاقات کی۔جس میں دونوں ملکوں کے تعلقات میں بہتری سے متعلق گفتگو کی گئی۔نوازشریف کا کہنا تھا کہ پاکستان برابری کی بنیاد پرتمام معاملات مذاکرات کی میز پر حل کرنا چاہتا ہے۔ملاقاتوں میں میاں شہباز شریف اور سینیٹر اسحاق ڈار بھی شریک تھے۔

مزید خبریں :