24 مئی ، 2013
لندن…متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہاہے کہ ان کی تحریک کامقصد علاقائی قومیت یاطبقہ کے خلاف نفرت پھیلانانہیں بلکہ محروم لوگوں کے حقوق کیلئے جدوجہدکرناہے۔ ایم کیوایم اعلامیہ کے مطابق الطاف حسین نے نائن زیروعزیزآبادپر تحلیل شدہ رابطہ کمیٹی ،عبوری رابطہ کمیٹی اوردیگر شعبہ جات کے ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ابتداء میں ہجرت کر کے آنے والے محروم لوگوں کے حقوق کے حصول کے لئے تحریک شروع کی تھی لیکن بعدمیں یہ ملک کے 98فیصدغریب ومظلوم عوام کی آوازبن گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم ملک کے چپہ چپہ سے محروم لوگوں کوان کے حقوق دلانے کیلئے جدوجہد کررہی ہے۔