پاکستان
24 مئی ، 2013

خیبر ایجنسی میں نیٹو کنٹینر پر فائرنگ ، ڈرائیور اور کلینر ہلاک

خیبر ایجنسی میں نیٹو کنٹینر پر فائرنگ ، ڈرائیور اور کلینر ہلاک

جمرود…خیبر ایجنسی میں نیٹو کنٹینر پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔تحصیل جمرود کے علاقے شاہ گئی میں نامعلوم افراد نے نیٹو کنٹینر پر فائرنگ کردی جس سے ڈرائیور اور کلینر موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے اور ایک شخص شدید زخمی ہوگیا،لاشوں اور زخمی کو جمرود کے اسپتال منتقل کردیاگیا ہے جہاں زخمی کو ابتدائی طبی امداد کے بعد پشاور بھیج دیاگیا ہے۔نیٹو کنٹینر افغانستان سے واپس پاکستان آرہے تھے،خاصہ دار فورس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

مزید خبریں :