24 مئی ، 2013
کراچی…سندھ ہائی کورٹ نے پی ایس 85 ٹھٹھہ کے انتخابی نتائج کے سرکاری نوٹی فکیشن کے اجرا پر حکم امتناع میں مزید ایک ہفتے کی توسیع کردی۔جسٹس مقبول باقر کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے پی ایس 85 سے پیپلز پارٹی کی امیدوار سسی پلیجو کی درخواست کی سماعت کی۔عدالت میں سسی پلیجو کی جانب سے پولنگ میں دھاندلی اور دوبارہ گنتی کے لئے درخواست دائر کی گئی تھی۔عدالت نے سرکاری نوٹیفکیشن کے حکم امتناع میں مزید ایک ہفتے کی توسیع کا حکم دیتے ہوئے الیکشن کمیشن کو شکایت دور کرکے فیصلہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔