24 مئی ، 2013
پشاور…پشاورہائیکورٹ نے دیرینہ دشمنی کے بناء پرقاتلانہ حملے کے الزام میں گرفتارایم پی اے ارشد عمرزئی کی ضمانت کی اپیل منظورکرتے ہوئے اسے رہاکرنے کے احکامات جاری کردیئے۔ پشاورہائیکورٹ کے چیف جسٹس دوست محمد خان نے عوامی نیشنل پارٹی کے سابق ایم پی اے شکیل بشیرعمرزئی اوران کے والد سابق صوبائی وزیربشیرعمرزئی کواس سال 12جنوری کوبم دھماکے میں مارنے کے مقدمہ کی سماعت کی۔ مقدمہ میں مدعیان نے دشمنی کی بناء پرقومی وطن پارٹی کے رہنماء پی کے19چارسدہ کے امیدواراوراسی دشمنی میں مارے جانے والے سابق ایم پی اے عالمزیب عمرزئی کے بھائی ارشد عمرزئی کو الیکشن سے قبل کمرہ عدالت سے گرفتارکیاگیا تھا۔ جوجیل میں شکیل عمرزئی کے مقابلے میں بھاری اکثریت سے الیکشن جیت گئے۔آج چیف جسٹس دوست محمد خان نے ارشد عمرزئی کی درخواست منظورکرتے ہوئے پانچ لاکھ روپے کی دونفری ضمانت پرانہیں رہاکرنے کاحکم جاری کردیا۔