24 مئی ، 2013
پشاور…پشاور کے علاقہ سعید آباد میں پچگی روڈ پر دھماکے کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوئے۔ پولیس کے مطابق دھماکا تبلیغی مرکز کے قریب قائم مدرسہ کے احاطہ میں ہوا۔ دھماکا اس وقت ہوا جب ایک ڈبل کیبن گاڑی مدرسہ سے نکل رہی تھی۔ سی سی او پشاور لیاقت علی کے مطابق دھماکا جیپ کے قریب ہوا۔ اے آئی جی بم ڈسپوزل یونٹ شفقت ملک کے مطابق دھماکا خودکش تھا جس میں 6 کلوگرام دھماکا خیز مواد اور بال بیرنگ استعمال کیا گیا۔ دھماکے کی جگہ سے ٹانگیں بھی ملی ہے۔ ذرائع کے مطابق خودکش حملے کا نشانہ افغان مذہبی رہنما حاجی حیات اللہ کی گاڑی تھی۔ ذرائع کے مطابق دھماکے کے وقت حاجی حیات اللہ نماز پڑھ رہے تھے جس کے باعث وہ محفوظ رہے۔تاہم ان کا ڈرائیور، گارڈ اور ساتھی جاں بحق ہوگئے۔ افغان ذرائع کے مطابق حیات اللہ معروف افغان جہادی رہنما مولوی شیخ جمیل الرحمان کے بھتیجے ہیں اور طالبان کے خلاف بننے والی شوریٰ کے سربراہ بھی رہے۔