پاکستان
09 مارچ ، 2012

پشاور: کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے سیکورٹی ہائی الرٹ

پشاور… پشاور میں آج جمعہ کو کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گی ہے۔پولیس کے مطابق پشاور کے سو سے زیادہ مساجد میں نماز جمعہ کے اجتماعات ہورہے ہیں جس کے لئے مساجد کے باہر پولیس نفری تعینات کی گئی ہے جبکہ شہر کے مختلف داخلی اور خارجی راستوں پر قائم چیک پوسٹوں پر پولیس کی اضافی نفری بھی تعینات کی گئی اور شہر میں داخل ہونے والی گاڑیوں کی تلاشی لی جاری ہے جبکہ صدر بازار کے داخلی راستوں پر خاردار تاروں اور دیگر رکاوٹیں کھڑی کر کے صدر روڑ ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا ہے۔

مزید خبریں :