24 مئی ، 2013
کراچی … برطانوی جنگی طیاروں نسے لاہور سے مانچسٹر جانے والے پی آئی اے کے مسافر طیارے فضا میں گھیرے میں لے لیا، طیارے کو اسٹینسٹڈ ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا۔ پی آئی اے حکام نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ طیارہ لینڈ کرگیا ہے ، مزید تفصیلات حاصل کررہے ہیں۔ برطانوی ٹی وی کے مطابق برطانوی جنگی طیاروں نے پی آئی اے کے مسافر طیارے کو فضاء میں گھیرے میں لے لیا جس کے بعد پاکستانی طیارے کو اسٹینسٹڈ ایئر پورٹ پر اتار لیا گیا۔ پی آئی اے انتظامیہ نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پی آئی اے کا مسافر طیارہ لاہور سے مانچسٹر آرہا تھا جسے اسٹینسٹڈ ایئر پورٹ پر اتارا گیا، پی آئی اے کی پرواز پی کے 709 میں 297 مسافر سوار ہیں جو محفوظ ہیں۔ پی آئی اے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پائلٹ سے رابطے کی کوشش کررہے ہیں، پائلٹ سے رابطے کے بعد صورتحال واضح ہوگی۔ برطانوی پولیس کے مطابق پاکستانی طیارے میں دوران پروازہ کوئی واقعہ پیش آیا، پی آئی کے مسافر طیارے کو اسٹینسٹڈ ایئرپورٹ پر برطانوی پولیس نے گھیرے میں لے لیا ہے اور تحقیقات کی جارہی ہیں۔