پاکستان
24 مئی ، 2013

رائیونڈ : مسلم لیگ ن کا مشاورتی اجلاس ، لوڈشیڈنگ اور بجٹ پر گفتگو

رائیونڈ : مسلم لیگ ن کا مشاورتی اجلاس ، لوڈشیڈنگ اور بجٹ پر گفتگو

لاہور … مسلم لیگ نون کے صدر نواز شریف کی زیر صدارت رائیونڈ میں مشاورتی اجلاس ہوا جس میں بلوچستان میں حکومت سازی، نئے وفاقی بجٹ اور لوڈشیڈنگ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نون لیگ کے ذرائع نے جیو نیوز کے نمائندے محمد عاصم نصیر کو بتایا کہ مشاورتی اجلاس میں پارٹی رہنماوٴں نے قیادت کو آگاہ کیا کہ لوڈشیڈنگ کے معاملے کو ترجیحی بنیادوں پر اٹھایا جائے جبکہ بلوچستان میں حکومت سازی کیلئے قوم پرست رہنماوٴں کو ساتھ لے کر چلا جائے۔ ذرائع کا کہنا تھاکہ اجلاس میں وفاقی بجٹ بھی زیر بحث آیا اور نگران حکومت کی جانب سے جی ایس ٹی میں اضافے کی تجویز کیخلاف سخت موٴقف اختیار کیا گیا۔

مزید خبریں :