09 مارچ ، 2012
دیر … لوئر دیر کی تحصیل جندول میں بازار میں بم کی اطلاع کے بعد فورسز نے بازار کو بند کراکے علاقے میں کرفیو نافذ کردیا ہے۔سرچ آپریشن میں 25مشتبہ افراد بھی گرفتار کرلئے گئے ہیں۔پولیس کے مطابق لوئر دیرکی تحصیل جندول کے منڈا بازار میں نامعلوم افراد کی جانب سے سیڑھی مارکیٹ میں 8کلو وزنی بم نصب کیا گیا تھا۔جسے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکارہ بنادیا گیا۔پولیس نے بازار کو بند کراکے علاقے میں کرفیو نافذ کردیا ہے۔فورسز کے سرچ آپریشن میں اب تک 25مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ سخت کردی گئی ہے۔