پاکستان
24 مئی ، 2013

لوڈشیڈنگ سے نمٹنے کیلئے تجاویز کو حتمی شکل دے رہے ہیں، شہباز شریف

لوڈشیڈنگ سے نمٹنے کیلئے تجاویز کو حتمی شکل دے رہے ہیں، شہباز شریف

لاہور … مسلم لیگ ن کے نامزد وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ لوڈشیڈنگ سے نمٹنے کیلئے تجاویز کو حتمی شکل دینا شروع کر دی ہے اور حکومت سنبھالتے ہی ان پر عملدرآمد کا آغاز ہو جائے گا۔ لاہورسے جاری بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ لوگ حیران ہیں کہ نگراں حکومت کے پاس مرضی کے تبادلے اور ترقیاتی منصوبوں کے نام پر اربوں روپے بانٹنے کا وقت اور وسائل ہیں مگر لوڈشیڈنگ کے ہاتھوں جاں بلب عوام کی پرواہ نہیں۔ شہباز شریف کا کہنا تھاکہ نگراں حکومت نے لوڈشیڈنگ کے حوالے سے اپنی ذمہ داری پوری نہ کی تو اس کا شمار بھی بدترین اور ظالم حکومتوں میں ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے نگراں حکومت کی بے عملی برداشت نہیں کریں گے۔

مزید خبریں :