24 مئی ، 2013
لاہور … لاہور کے ایل ڈی اے پلازہ میں آتشزدگی سے متعلق انکوائری کمیٹی نے پلازہ کی ساتویں، آٹھویں اور نویں منزلیں گرانے کی سفارش کردی، نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب نجم سیٹھی کی زیر صدارت اجلاس میں سیکریٹری مواصلات نے ایل ڈی اے پلازہ آتشزدگی کے واقعے کے بارے میں انکوائری رپورٹ پیش کی۔ کمیٹی نے پلازہ کی 3 بالائی منزلیں گرانے کی سفارش کی ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ مجرمانہ غفلت کا تعین وزیراعلیٰ انسپکشن ٹیم کرے گی جس کے بعد متعلقہ ادارے محکمانہ کارروائی کریں گے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ مستقبل میں ایسے افسوسناک واقعات کی روک تھام اور ریسکیو 1122 کی استعداد کار میں اضافے کیلئے شہر کی تمام بڑی عمارتوں کا سروے کرنے کی ہدایت کی۔